بھارتی فوج نے مینڈھر کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی علاقے میںبھارتی فوج کا جونیئر کمشنڈ افسر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے

سری نگر() بھارتی فوج نے مقبوضہ ضلع پونچھ میںمینڈھر کے بڑے علاقے  کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔مینڈھر میں گزشتہ روز ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک افسر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔پونچھ کے گاںو ڈھیرا کی گلی  میںہونے والے حملے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمشنڈ افسر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی افسر اور اہلکاروںکو ایک نزیکی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔یا درہے کہ ضلع پوچھ میں ہی تین روز قبل ایک حملے میں بھارتی فوج کے ایک جے سی او سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔