کشمیری اساتذہ کی کالے قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت گرفتاری کی مذمت

سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے شوپیاں میں قائم تعلیمی ادارے سراج العلوم کے تین بے گناہ اساتذہ عبدالاحد، رئوف احمد اور محمد یوسف کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطا بق بلال صدیقی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ موقر تعلیمی اداروں کی کردار کشی کی مہم سے بھارت کا بدترین چہرہ عیاں ہوتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے بھر پور کوشش کر رہا ہے کہ کشمیری اسکے غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور ناجائز قبضے کو تسلیم کر لیں لیکن اسے ناکامی کا سامنا ہے اور کشمیریوں کے مستحکم و مضبوط جذبہ آزادی نے اسے بوکھلا ہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ بلال صدیقی نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی فورسز اس وقت کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کر رہی ہیں۔