شیخ رشید بالکل ٹھیک ہیں، ہارٹ اٹیک کی خبر میں صداقت نہیں، ترجمان

اسلام آباد: ترجمان وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ مکمل صحت مند ہیں اور ہارٹ اٹیک کی خبر میں صداقت نہیں۔

ترجمان وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں شیخ رشید کو ہارٹ اٹیک سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیخ رشید سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ان کی طبیعت بلکل ٹھیک اور مکمل صحت مند ہیں لہذا ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلا تصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔