
امریکی گورنر نے مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم کو دہشتگرد قرار دے دیا
امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے مسلمانوں کی امریکا میں سب سے بڑی اور دنیا کی چند بڑی تنظیموں میں سے ایک کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ سی اے آئی آر دہشتگرد تنظیم ہے اور اس کا اثر و رسوخ صرف امریکا تک ہی محدود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اب تنظیم کو شٹ داؤن کرسکتی ہے اور کہیں بھی زمین خریدنے پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔ اس سے قبل گورنر نے تمام شرعی عدالتوں کی تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا جس پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
ٹیکساس میں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے گورنر گریگ ایبٹ کی جانب سے مبینہ شرعی عدالتوں کی تحقیقات کے حکم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر غیر آئینی حملہ قرار دیا ہے۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے گورنر گریگ ایبٹ کی جانب سے مبینہ شرعی عدالتوں کی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا جس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر غیر آئینی حملہ قرار دیا ہے۔