پنجاب میں آج سے بازار اور شاپنگ مال بند رکھنے کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز

پنجاب میں آج سے بازار اور شاپنگ مالز بند رکھنے کے حکم پر عملدرآمد کا آغازکر دیا گیا۔

پنجاب میں آج سے 5 اگست تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے اور سخت لاک ڈاون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

فیصلے پر عمددرآمد کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن جب کہ  پیپلز کالونی مارکیٹ سمیت اندرون شہر کی مختلف مارکیٹیں بند کروادی گئیں۔

مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والےکابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 5 اگست تک عید الفطر والے ایس او پیز کا نفاذ اس عید پر بھی ہو گا، تھیٹر، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا معاملہ محرم الحرام کے بعد زیر بحث لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل، گروسری اسٹور، ٹرانسپورٹ اور دفاتر کھلے رہیں گے۔

ادھر لاہور، ملتان اور لودھراں سمیت پنجاب کی مختلف تاجر تنظیموں نے پنجاب حکومت کے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

via geo news