ڈیرہ اسماعیل خان: بکتربند گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 7 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 سپاہی جاں بحق جب کہ  7 زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی نے  کہا کہ دھماکا کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔