لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے23 برس بیت گئے

لندن : برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا کودنیا سے رخصت ہوئے23 برس بیت گئے ، برطانوی شہزادی آج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔

لاکھوں کروڑوں دلوں میں گھر کرنے والی لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے شہر نارفورک میں پیدا ہوئیں ۔ پرنسس آف ویلز شہزادی ڈیانا 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ۔ ان کی شادی کی تقریب دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے براہ راست دیکھی لیکن بدقسمتی سے یہ شادی گیارہ سال ہی چل سکی ۔ ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں۔
ڈیانا کی عالمی سطح پرمقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی اور طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں  آئی ۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں ۔ امن کی نوبل انعام یافتہ شہزادی کو ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی  وہ فیشن اور انسانی ہمدردی کی وجہ سے لوگوں میں بے حد مقبول ہوئیں ۔ 
31اگست 1997کو لیڈی ڈیانا پیرس میں ایک کار حادثے میں  جاں بحق ہوگئیں۔شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تدفین کے دوران ویسٹ منسٹر ایبے سے نارتھ ہیمشائر کے راستے میں ہزاروں افراد موجود تھے ۔ دنیا بھر میں ان کی فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔