کشمیریوں کو رائے شماری کے زریعہ مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے،پول برسٹو

پیٹر براہ ()کنزریویٹو مسلم فورم پیٹر براہ کے زیر اہتمام پیٹر براہ کی مسلم کمیونٹی نے نو منتخب ممبر آف پارلیمنٹ پول برسٹو کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا ۔تقریب کا آغاز زاہد اکبر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نظامت کے فرائض ملک محمد یوسف نے سر انجام دئیے تقریب کے مہمان خصوصی ممبر ہائوس آف لارڈز شیخ الطاف تھے ۔اسکے علاوہ پیٹر براہ سٹی کونسلرز ، کیبنٹ ممبرز ۔ کمیونٹی لیڈرز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پول برسٹو نے مسلم کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کا پیٹربراہ اور برطانیہ کی ترقی میں نمایاں کردار ہے جسکو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا مسلم کمیونٹی انکا سرمایہ ہے اور وہ انکے تمام مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے کشمیر پہ انکا موقف واضح ہے کہ کشمیریوں کو رائے شماری کے زریعہ مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے۔بھارتی حکومت کے جارحانہ اقدامات سے انسانی حقوق کی پامالی ہوئی ہے عالمی برادری کو اس پہ آواز اٹھانا ہو گی۔پول برسٹو نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے فارن سیکرٹری ڈومنک راب سے ملاقات کرکے بھارتی کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں سمیت دوسرے مدوں پہ بھی بات کی اسکے علاوہ انہوں نے اپنی پہلی ہی تقریر میں پارلیمنٹ کے اندر بھی مسل کشمیر پہ اوز اٹھائی ۔ مجھے خوشی ہے کہ صدر ریاست مسعود خان سمیت کشمیریوں نے میرے کام کی بھرپور انداز میں پزیرائی دی اسکے ساتھ کشمیری تنظیموں کیساتھ ملکر برطانوی پارلیمنٹ میں تاریخ کی سب سے کامیاب ترین کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا اور وہ کشمیر کے پرامن تصفیے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔لارڈ شیخ نے کہا کہ کنزریویٹو پارٹی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کی زامن ہے۔ اسلامو فونیا اور دوسرے مسائل سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے مہر آف پیٹربراہ کونسلر گل نواز ۔ کونسلر محمد ندیم ۔ کونسلر اظہر اقبال ۔ کونسلر شازیہ بشیر ۔محمد اکرام ۔ اشفاق حسین۔ اظہرہ بی ۔ جاوید اختر اور محمد کبیر نے اپنے خطابات میں پول برسٹو کی کشمیر کے حوالے سے کی گئی کوششوں پہ خراج تحسین پیش کیا اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پہ ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دیں جسکا وعدہ عالمی برادری نے کر رکھا ہے۔