
پورا کشمیر بھارتی فورسز کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے بھارتی فوج نے کشمیری عوام کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے جمیل میر
سرینگر(کے پی این)جموں و کشمیر پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کا ایک وفد شوپیان میںحال ہی میں شہید ہونے والے نوجوانوںکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر گیا۔جے کے پی آر ایم کے وفد کی قیادت اس کے چیئرمین جمیل میر نے کی اور وفدمیں وائس چیئرمین غلام حسن ، ڈاکٹر مصعب ، فیاض احمد اور احمد نظر شامل تھے۔ وفد نے شہیدشاکر احمد وازہ ،شہید آفرین احمد ،شہید ناصر وانی اورشہید اشفاق احمد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پورا کشمیر بھارتی فورسز کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔وفد نے کہا کہ بھارت اور اس کی افواج نے حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پرکشمیری عوام کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ وفد نے ممتاز شہید کمانڈر صدام پڈر کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔