رام بن ضلع میں ٹریفک کے ایک حادثے میں دو افراد مارے گئے

سری نگر() رام بن ضلع میں ٹریفک کے ایک حادثے میں  دو افراد مارے گئے ہیں ۔ہفتے کے روز رام بن  ضلع کے ڈگڈول علاقے میں  ایک کار سڑک کے کنارے کھائی میں گر گئی۔ گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر مارے گئے  جبکہ کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔