
سری نگر میں کمیونٹی ہالز سی آر پی ایف کو دینے کے فیصلے پر مشاورت نہیں کی گئی کمیونٹی ہالز سری نگر میں سماجی و اجتماعی کاموں کے لئے مخصوص ہیں، میئر جنید عظیم متو
سری نگر()سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) میئر جنید عظیم متو نے کہا ہے کہ سری نگر میں سماجی و اجتماعی کاموں کے لئے مخصوص کمیونٹی ہالز کو بھارتی فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے ۔ سری نگر میں کمیونٹی ہالز سی آر پی ایف کو دینے کے متعلق کارپویشن کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف اہلکاروں کو رہائشی سہولیات میسرہونی چاہئے لیکن کمیونٹی ہالز کو عوام کی سہولیات کے لئے ہی مخصوص رکھا جانا چاہئے ۔ کمیونٹی ہالز سماجی و اجتماعی کاموں کے لئے مخصوص ہیں انہیں ان علاقوں میں تعمیر کیا جاتا ہے جہاں لوگوں کو بڑے مکان اور وسیع صحن نہیں ہوتے ہیں ،لہذا یہ ہالز ایک کمیونٹی کی ضرورت ہوتے ہیں جن کی تعمیر و دیکھ ریکھ پر خطیررقم خرچ کی جاتی ہے ۔جنید متو نے کہا کہ سری نگر میں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں کوکمیونٹی ہالز دینے کے فیصلے کے متعلق ایس ایم سی کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔