مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 27ہزار کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4415 ہو گئی ہے

سری نگر() مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 27ہزار 466  تک پہنچ گئی ہے۔  کرونا وائرس  سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4415 ہو  گئی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے 57 ہزار 278ٹیسٹ کئے گئے جن میں13اضلاع کے 170افراد کی رپورٹس مثبت آئی ہیں ۔ کورونا وائرس سے 41 افرادجموں جبکہ 129کشمیر میںمتاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 129افرادمیں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرنے کے بعد وادی پہنچے جبکہ126مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے مثبت پائے گئے۔ اننت ناگ ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 7اضلاع میں 129افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سرینگر میں70، بارہمولہ میں 12، بڈگام میں 27، پلوامہ میں 5،کپوارہ میں5، بانڈی پورہ میں 3 اور گاندربل میں 7افراد شامل ہیں۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 4ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 4ہزار 6ہوگئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد  2246بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں 41افراد متاثر ہوئے ، جن میں 21افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 20افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے مثبت پائے گئے۔ 41افراد میں جموں میں 10، ادھمپورمیں1، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 4، کشتواڑ میں 2جبکہ ریاسی میں 19افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں  جبکہ کٹھوعہ ، سانبہ، پونچھ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ۔ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار420ہوگئی ہے۔یہاں بھی متوفین کی مجموعی تعداد 2169بنی ہوئی ہے۔