
سید علی گیلانی کی بھارتی حراست میں وفات پرمقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ہڑتال مقبوضہ کشمیر بھر میں شہریوں نے کاروبار زندگی معطل رکھا ۔ کئی مقامات پر احتجاج
سری نگر() قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی بھارتی حراست میں وفات پر جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ۔ مقبوضہ کشمیر بھر میں شہریوں نے کاروبار زندگی معطل رکھا کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔سرینگرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیراورآزادجموں وکشمیرکے عوام پر زوردیاگیا ہے کہ وہ سیدعلی گیلانی کے زیرحراست قتل کے خلاف مکمل ہڑتال کریں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے وادی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے اہم کردارسیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرینگرمیں عیدگاہ کی طرف بڑامارچ کریں ا ور حیدرپورہ میں جمع ہوں۔