
جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل نہ کیا جائے یشونت سنہا کی قیادت میں پولٹیکل ایکشن گروپ راشٹریہ منچ کا مطالبہ
نئی دہلی () سابق بھارتی وزیر خزانہ یشونت سنہا کی قیادت میں پولٹیکل ایکشن گروپ راشٹریہ منچ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ یوم آزادی کی تقریب پر جموںوکشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کااعلان کریں ۔ راشٹریہ منچ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ اسے 5اگست2019کو دفعہ 370کے خاتمے خ اور جموں و کشمیر کو 2 خطوں جموںوکشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال پر تشویش ہے۔ راشٹریہ منچ کے کنوینئر شاہد صدیق اور سدھیندرا کلکرنی کاکہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے لئے گئے غیر جمہوری فیصلے سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو گہرے زخم لگے ہیں، وہ ذلت اور ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔ بیان میں کہاگیاکہ مودی حکومت نے یہ فیصلے لوگوں سے صلاح و مشورہ لینے کے بغیر لئے، لاکھوں نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے۔ فورم نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم 15اگست کو یوم آزادی کی تقریب پر 2021کے اختتام تک جموںوکشمیر کو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا اعلان کریں۔ فورم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اپنی تقریر میں ریاستی درجہ کی بحالی کے بعد فوری طور پر منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کرانے اورحد بندی کو منسوخ کرنے کا اعلان کریں وزیر اعظم سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تقریر میںجموںوکشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کریں۔