شہدا کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔سید علی گیلانی شہید نوجوانوں کے اہل خانہ کو پریس کانفرنس سے روکنا شرمناک کارروائی ہے

سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے تین کشمیری نوجوانوں کے خاندانوں سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے ۔ کے پی آئی  کے مطابق بھارتی فوج  30 دسمبر2020 کو سری نگر میں جعلی مقابلے میں تین کشمیری نوجوانوں   اعجاز مقبول گنائی ،اطہرمشتاق وانی اور زبیراحمدلون  کو قتل کر دیا تھا ۔ شہید نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی۔سید علی گیلانی کے ٹویٹر اکاونٹس سے شہید نوجوانوں کے اہل خانہ کے احتجاج کی تصویر   شیئر کی گئی ہے ۔ علی گیلانی نے لکھا ہے کہ شہید نوجوانوں کے اہل خانہ کو پریس کانفرنس سے روکنا شرمناک کارروائی ہے ۔ہم سوگوار خاندانوں  سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔