
مقبوضہ کشمیر میں اس سال عسکری کارروائیوں میں 16 بھارتی فوجی ہلاک مقبوضہ کشمیر میں تین سالوں میں 158 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارتی حکومت
نئی دہلی () بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس سال عسکریت پسندی کی کارروائیوں میں 16 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع شری اجے بھٹ نے ایک سوال کے جواب میں پارلیمنٹ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے کوئی وقت متعین نہیں کیا جاسکتا۔ ،کے پی آئی کے مطابق وزیر مملکت برائے دفاع ، اجے بھٹ نے کہا کہ رواں سال جون کے آخر تک جموں و کشمیر میں انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں میں 158 فوجی ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ2019 میں 80، 2020میں 60اور رواں سال جون تک 16 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔