جموں و کشمیر کے وقار کی بحالی کے لئے جاری جدوجہد میں ہمارا عزم مضبوط رہے گا’۔محبوبہ مفتی مزار شہدا سری نگرکو بند کر کے کشمیریوں میں احساس بے بسی و شکست پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی

سری نگر()  مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی  محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ یوم شہدا کے موقع پر مزار شہدا  سری نگرکو بند کر کے کشمیر کی تاریخ کو مسخ کرنے اور کشمیریوں کے دلوں میں احساس بے بسی و شکست پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی ہے ۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے وقار کی بحالی کے لئے عزم کا اظہار کیا ہے ۔یوم شہدا کے موقع پر ٹویٹ میں انہوں نے  کہا کہ آج یوم شہدا کے موقع پر مزار شہدا کے دروازوں کو مقفل کر دیا گیا۔ کشمیر کی تاریخ کو مسخ کر کے کشمیریوں کے دلوں میں احساس بے بسی و شکست پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں’ہم جب  13 جولائی 1931 کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، ہمارا جموں و کشمیر کے وقار کی بحالی کے لئے جاری جدوجہد کا عزم مضبوط رہے گا’۔