نئی دہلی نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کودھوکہ دیا ہے ۔ سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اٹل بہاری واجپائی کے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے وعدے سراب ثابت ہوئے

سری نگر() نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن بھارتی پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتی  حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام  کو دھوکہ دیا  اپنے تحریری اور زبانی وعدوں سے انحراف کیا۔ جموں کشمیرکے عوام کو نئی دہلی پر اب کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ سری نگر میں 13 جولائی کے شہدائے کشمیرکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آنجہانی جواہر لال نہرو کے رائے شماری سے لے کر نرسمہا راکے آسمان حد ہے اور اٹل بہاری واجپائی کے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے وعدے سراب ثابت ہوئے ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ شہدائے کشمیر کے مزار کو جانے والے تمام راستوں کی سیل کر کے عوام کو قوم کے ان عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت، فاتحہ خوانی اور گلباری سے روکنے کا اقدام تاناشاہی حکومت کی عکاسی کرتا ہے اور اس طرز عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان شہدا پر سرکاری طور پر حاضری دینے کا رواج تھا جس کو موجودہ انتظامیہ نے بند کرکے یہاں کے عوام کے جذبات مجروح کئے ہیں ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 13 جولائی کا دن جموں وکشمیر میں پرتپاک اور پرجوش انداز میں منایا جاتا تھا اور مراز شہدا پر سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تانتا بندھا رہتا تھا لیکن بدقسمتی سے گذشتہ دو برسوں سے بندشیں اور ناکہ بندی کر کے کشمیریوں کو ان عظیم سپوتوں اور محسنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے جبری طور روکا جارہا ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مزار پر جاکر شہیدوںکو خراج عقیدت کرنا اور ان کے حق میں فاتحہ خوانی کرنا کون سا جرم ہے اور کون سا آئین اس پر پابندی عائد کرتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ سراسر ناانصافی ہے اس طرف عالمی اداروںکو توجہ دینے چاہئے ۔