سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی بوڑھی والدہ کو بھارتی ادارے نے طلب کر لیا گلشن نذیر کو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کیا ہے

سری نگر() مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی بوڑھی والدہ کو بھارتی  ادارے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کر لیا ہے ۔محبوبہ مفتی کی بوڑھی والدہ گلشن نذیر   کو منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  نے طلب کیا ہے ۔ستر سالہ گلشن نزیرسابق وزیر اعلی مرحوم مفتی سعید کی  بیوہ ہیں  انہیں سرینگر کے راجباغ میں واقع رتی  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  دفتر میں پیش ہونے کو کہا گیا۔۔اپنی والدہ کو طلب کیے جانے والے سمن کے بارے میں محبوبہ نے کہا تھا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو ڈرانے کے لئے تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔اس سال مارچ میں ای ڈی کی جانب سے سری نگر میں مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کیس میں محبوبہ مفتی سے خود پوچھ گچھ ہوئی تھی، جس کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کو آرٹیکل 35 اے اور 370 کے موقف کے لئے نشانہ بنایا گیا تھا۔