
مقبوضہ جموںوکشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی
سرینگر04 مارچ : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے سرینگر میں خود کشی کر لی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راج رائفلز سے وابستہ بھارتی فوجی اہلکار نے سرینگر میں جے سی او پوائنٹ کے قریب پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔ ایک فوجی اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی کی طرف سے اس انتہائی اقدام اٹھانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو بھارتی فوجیوںنے گزشتہ روز مقبوضہ جموںوکشمیرمیں خودکشی کی تھی ۔ اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں خو د کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 493ہو گئی ہے۔