سکھ تنظیموںکی طرف سے کسان تحریک کے گرفتار حمایتوں کی رہائی کا مطالبہ

جموں04 مارچ : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںسدرشن سنگھ وزیر کی سربراہی میں جموںمیںمتعدد سکھ تنظیموںکے اجلاس میںگرفتار کئے جانے والے کسان تحریک کے حمایتوںکی رہائی کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سدرشن سنگھ وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی پولیس کی طرف سے جموں سے کسان تحریک کے دو اور بھارتی ریاستوں سے متعدد حمایتوں کی گرفتاری اور انہیں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند کرنے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے بھارتی حکومت سے تحریک کے گرفتار حمایتوںکی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کسان مخالف تین بلوں کو واپس لے جن کے خلاف کسان گزشتہ 100 دنوں سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان بلوں کے نفاذ سے کسانوںکو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اجلاس میں شیرو منی اکالی دل جموں و کشمیرکے چیئرمین دیال سنگھ وزیر ،صدر درونندر سنگھ ،جنرل سیکریٹری راجیندر سنگھ ، بھائی کنیہ نشکم سیوا سوسائٹی جموںوکشمیر کے چیف آرگنائزر مہندر سنگھ اور دیگر نے شرکت کی ۔