مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1923ہوگئی ہے

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا  وائرس  سے  مزید ایک شخص فوت ہوگیا ۔کرونا  وائرس  سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1923ہوگئی ہے ۔ کرونا  وائرس  کی تشخیص کیلئے 22ہزار  411 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 113افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 538ہوگئی ہے۔ ان میں 72ہزار 306کشمیر جبکہ 51ہزار 232جموں صوبے میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیرمیں ایک اور متاثرہ شخص فوت ہوگیا ہے۔ کے پی آئی  کے مطابق  مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1923ہوگئی جن میں 716جموں جبکہ 1207کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔  نئے 113کیسز میں 53جموں جبکہ 60کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 53متاثرین میں سے 40ضلع جموں،ایک کٹھوعہ، 2سانبہ، 1کشتواڑ، 7پونچھ، 2رام بن سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ اور ریاسی سے ایک تعلق رکھتا ہے۔ کشمیر کے 60نئے معاملات میں 37ضلع سرینگر، 5بارہمولہ، 7بڈگام،4پلوامہ، 2کپوارہ، 1بانڈی پورہ،  2کولگام اور 2  شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔