
اسلام آباد (پ ر ) غیر قانونی طور پر جی بی مارخورز کا نام فروخت کرنے پر کشمیر پریمیئر لیگ خریدنے والا فریق اور گلگت بلتستان کے عناصر کے خلاف جلد پریس کانفرنس کی جائے گی چیئرمین جی بی مارخورز کا کہنا ہے کہ کاپی رائٹ کی اجازت کسی صورت نہیں دے سکتے جو عناصر جی بی مارخورز کا نام استعمال کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انکے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائے جائے گی اس کے ساتھ ساتھ عدالت / FIA اور دیگر تمام فورمز میں ٹیم کے نام کو غلط استعمال کرنے کے پاداش میں رٹ دائر کی جائے گی چئیرمین جی بی مارخورز نے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردارادا کریں اور علاقے کے کلب اور ان کے مالکان کے ساتھ تعاون کریں کچھ سازشی عناصر ان کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں گلگت بلتستان کی عوام کشمیر لیگ سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہیں
انشااللّہ بہت جلد گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کرایا جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں
اسلام آباد انتظامیہ اور سرینا ہوٹل والوں سے گزارش ہیکہ غیر قانونی طور پر جی بی مارخورز کا نام استعمال کرنے والے گروہ کی متوقع 6 فروری کی پریس کانفرنس روکی جائے ورنہ کسی بھی تصادم کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی