مقبوضہ جموںوکشمیر بھارتی فوج کا مزدور بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی

سرینگر09جنوری : غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ساتھ کام کرنے والا ایک مزدور بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے ٹنگڈار میں زخمی ہونے والے مزدور کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ بھارتی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کے ساتھ کام کرنے والا ٹنگڈار کا رہائشی مزدور شوکت احمد چک بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید زخمی ہوا۔
یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹر ول کے علاقوں میں اسلحہ اور دیگر سامان کوآگے کی پوسٹوں پر پہنچانے کیلئے کشمیریوں کو بطور مزدور استعمال کر تی ہے۔

via kms news