
وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے کردار کی تعریف کی
اسلام آباد 03 دسمبر : آزاد جموں و کشمیر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیری عوام کی حالت زار کو مؤثر انداز میں پیش کرنے اور بھارتی افواج کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے بیرون ملک مقیم کشمیر کے متحرک کردار کی بھر پور تعریف کی ہے۔
وہ اسلام آباد میں جموں و کشمیر حق خودارادیت تحریک یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت جبر و استبداد کے تمام ذرائع استعمال کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی طرف سے اپنے بنیادی حق خودارادیت کے حصول کے لئے شروع کی گئی مقامی جدوجہد کو بری طرح ناکام کرنے میں ناکام رہا ہے۔
وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات کو مزید بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ نجابت حسین نے وزیر اعظم کو بیرون ملک اپنی تنظیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا