جے کے پی ایل کا مولانا انصاری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

سری نگر ، 25 نومبر :  مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے سینئر حریت رہنما ، مولانا عباس انصاری کی اہلیہ اور مولانا مسرور انصاری کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جن کا منگل کو سری نگر میں انتقال ہوگیا۔

جے کے پی ایل نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر سرفراز احمد خان نے حریت رہنما کے گھر کا دورہ کیا اور سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے اراکین نے مرحوم کی آخری رسوم میں شرکت کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبر کے ساتھ یہ نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔