اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے، پروفیسر بٹ

سری نگر 18 جون ( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان پر امن تعلقات کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ پروفیسر بٹ نے پلوامہ ، سوپور اور پٹن سے آنے والے وفود کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان سیاسی اور سفارتی محاذ پر ہمیشہ کشمیرکاز کی حمایت کرتا رہا ہے جس کے لیے کشمیری اسکے شکر گزار ہیں۔ پروفیسر بٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے کشمیریوںکی مرضی اور خواہشات کے مطابق حل کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔