نواز شریف کی سیاست کا وہی انجام ہوگا جو بانی ایم کیو ایم کی سیاست کا ہوا، اسد عمر

لاہور: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھ کراداروں کے خلاف زہر اگلنے والےشخص کی سیاست کا جوحال ہوا وہی نواز شریف کی سیاست کا بھی ہوگا۔

جی این این کے پروگرام ” ویو پوائنٹ” میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اداروں کے خلاف تقریر پر پیمرا نے قانون کے مطابق فیصلہ کرلیا ہے، آخر ان کا اختتام کیا ہے؟

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک اور صاحب بھی تھے جواسی طرح لندن میں بیٹھ کر پاکستان اور اداروں  کے خلاف زہر اگلتے تھے ان کی سیاست آج کہاں کھڑی ہے، نواز شریف اسی راستے پر چل چکے ہیں اور ان کی سیاست کا بھی وہی انجام ہوگا۔