ملکہ برطانیہ کا آخری دیدار، ویسٹ منسٹر کے باہر ہزاروں افراد کی طویل قطاریں

لندن:() ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کیلئے ویسٹ منسٹر کے باہر ہزاروں افراد کی طویل قطار لگ گئی۔ پھول بھی کم پڑ گئے ہیں۔

تدفین سے قبل ملکہ الزبتھ کا دیدارکرنے والوں کی قطار دریائے ٹیمز کے ساتھ 5 میل تک پھیل گئی ہے، گھنٹوں لائن میں انتظار کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے ملکہ برطانیہ سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے بازو پر آنجہانی ملکہ کا ٹیٹو بنوا لیا، آخری رسومات سے قبل دنیا بھرسے آئے رہنما بکنگھم پیلس میں استقبالیے میں شریک ہوں گے جس کی میزبانی بادشاہ چارلس کریں گے۔

آنجہانی ملکہ کا جسد خاکی انیس ستمبرتک ویسٹ منسٹرہال میں ہی رکھا جائے گا جس کے بعد ان کی تدفین کردی جائے گی، انتظامیہ کے مطابق آخری روز تک 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ملکہ کے دیدار کیلئے آئیں گے۔