روزنامہ صدائے چنار کی سالگرہ کے موقع پر ممتاز رہنما الطاف احمد بٹ ودیگر کیک کاٹ رہے ہیں

اسلام آباد ممتاز کشمیری راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر ی اخبارات کا تحریک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر گرانقدر کردار ہے مظلوم و محکوم کشمیریوں کی آواز بن کر اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کررہے ہیں حکومت اخبارات کو درپیش مساہل حل کرے کشمیری اپنے مقدس لہو سے آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوے ہیں اس تحریک کو اجاگر کرنا بھارت کے تحریک آزادی کے خلاف منفی پروپگنڈ ے کا توڑ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ابلاغی محاذ پر ہم میں سے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز روزنامہ صداے چنار کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیاتقریب سے پی ایف یوجے کے سابق صدر افضل بٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا سیکرٹری فنانس صغیر چوہدری چیف ایڈیٹر صداے چنار امجد چوہدری نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سنیر صحافیوں راجہ کفیل احمد خواجہ متین اعجاز عباسی راجہ بشیر عثمانی چوہدری جاوید اقبال سردار شوکت سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی الطاف احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیری عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچانا اور ان مظلوموں کی آواز بننا بہت کار خیر کا کام ہے تحریک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر مزید تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جاے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم وجبر کی انتہا کرچکا ہے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہےعالمی برادری دوہرے معیار کو لے کر چل رہی ہے جوکہ کشمیریوں کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کہا کہ کشمیری اخبارات تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی سفیر کا کردار کا کردار ادا کررہے ہیں ان کی مضبوطی تحریک آزادی کےلیے ضروری ہے نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا اور سیکرٹری فنانس صغیر چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے ابلاغی محاذ پر ہم اپنا کشمیر کاز کےلیے بھرپور کردار ادا کریں۔ گے اس سے قبل صداے چنار کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آخر میں ملکی سلامتی کشمیر کی آزادی کےلیے خصوصی دعا کی گی