ملک میں ڈالر کی قدر آج کیا رہی؟

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 11 پیسے کم ہوکر 175 روپے 75 پیسے ہے۔

امریکا میں تعطیل کے سبب پاکستانی انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں طے پانے والے سودوں کی سیٹلمنٹ کل ہوگی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 30 پیسے اضافے کے بعد 177 روپے 80 پیسے ہے۔