مزید 624 کورونا کیسز،12 اموات، مجموعی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 12 اموات کے بعد مجموعی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 624 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 351 ہوگئی۔ پنجاب میں 1 لاکھ 148، سندھ میں 1 لاکھ 38 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 141، بلوچستان میں 15 ہزار 439، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884، اسلام آباد میں 16 ہزار 936 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی اوسی حکام نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 614 نئے ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 30 ہزار 221 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 288 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 499 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔