
شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،دورہ پاکستان کی دعوت
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں وزیر خارجہ کی طرف سے ترک وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے جس پر ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں سمیت خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ٹیلیفونک رابطے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سےترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی گئی۔