کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ

اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے زیر اہتمام ’’عدم تشدد کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر حریت رہنمائوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدیدمذمت کی۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوںکی نسل کشیٴْ جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے۔ حریت قائدین نے کہاکہ کشمیری ایک اہم مقصد کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور اس وقت دنیا بھر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوںکی قربانیوںکی وجہ سے دیرینہ تنازعہ کشمیر اس وقت بین الاقوامی سطح پر مرکزی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔

مقررین نے کہاکہ بھارت کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے کی مکروہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوںکو ہراساں کرنے اور ان پر ظلم و تشدد کاسلسلہ بند کرنے کیلئے بھارت پر دبائوبڑھائیں۔ حریت قائدین نے کہاکہ بھارت جموںوکشمیر میں مسلمانوںکی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل اورغیر کشمیریوںکو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس جاری کر کے آبادی کے تناسب کو بگاڑنا چاہتا ہے تاہم کشمیری عوام بھارت کو کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی اوربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوںکے ماورائے عدالت قتل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں کشمیریوںکی نسل کشی کررہا ہے۔ حریت رہنما?ںنے کہاکہ مودی کی سربراہی میں بھارت کی انتہا پسند حکومت نے علاقائی امن کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکائ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر مصطفی محمد حسین، سید فیض نقشبندی ، شمیم شال ، سید یوسف نسیم ، شیخ محمد یعقوب ، نذیر احمد کرنائی ، عبد المجید ملک ، امتیاز وانی ، شیخ عبد المتین ، ایڈووکیٹ پرویز احمد ، انجینئر محمود ، میر طاہر مسعود ، حسن البنا، منظورالحق بٹ ، سید اعجاز رحمانی ، میاں مظفر ، گلشن احمد ، سید مشتاق ، محمد شفیع ڈار ، زاہد صافی اور مشتاق بٹ شامل –