پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے

سرینگر غیر قانونی طورپربھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیرکے ضلع پلوامہ میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے مارول میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران دونوں بھارتی فوجی زخمی ہوئے ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔انہیں علاج معالجے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ علاقے میں فوجی کارروائی جاری ہے ۔