بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیرمیں بھارتی فوجیوںکی طرف سے تین صحافیوں پر تشدد

سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میںایک فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف اوردو دیگر صحافیوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ صحافی آج صبح ضلع کے علاقے کاکہ پورہ میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے شروع کئے جانیوالے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی کوریج کرر ہے تھے

کامران یوسف نے بھارتی فورسز کی طرف سے تشدد کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ سب ڈویژنل پولیس افسر اور ان کے ہمراہ دیگر پولیس اہلکاروںنے ان کا تعاقب کیا اور لاٹھیوں سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس اہلکاروںنے دو دیگر صحافیوں پربھی تشددکیا ۔اس واقعے کی ویڈیو میں پولیس اہلکاروںکو یوسف کا پیچھا کرتے ہوئے اس پر لاٹھیوں سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ کامران یوسف کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔کامران یوسف کو اس سے قبل 2017میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سات ماہ تک حراست میں رکھاتھااور رواں سال فروری میں بھارتی فورسز نے ایک ٹویٹر اکائونٹ چلانے پر انہیںچھاپہ مار کر دوبارہ گرفتار کرلیاتھا۔