مغربی کلچر کی تقلید پر عروہ حسین تنقید کا نشانہ بن گئیں  

مغربی کلچر کی تقلید پر عروہ حسین تنقید کا نشانہ بن گئیں

 

کراچی: ( ) اداکارہ عروہ حسین کو امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار کیٹی پیری کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عروہ نے کیٹی پیرے کے سنہرے لباس سے مشابہہ ایک لباس زیب تن کیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے انہیں مغربی کلچر کی تقلید کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں عروہ حسین نے گولڈن کلر کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر کچھ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لباس کو پسند بھی کیا گیا تاہم بعض افراد کی جانب سے شدید تنقید بھی کی گئی اور کئی صارفین نے نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے۔