امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام 2021ء کے لیے نامزد
امریکی صدر کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا
واضح رہے کہ رواں برس نوبل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افردا کو نامزد کیا گیا ہے جسے نامزدگیوں کے بارے میں اب تک کی چوتھی سب سے بڑی تعداد بتایا جارہا ہے جبکہ 2020ء کے نوبل امن انعام جیتنے والے امیدوار کا اعلان رواں سال اکتوبر میں کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال نوبل امن انعام ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ابی احمد کو اپنے بدترین دشمن ملک ایریٹیریا کے ساتھ امن قائم کرنے کی وجہ سے دیا گیا تھا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں نوبل امن انعام ملنے پر مبارک باد پیش کی ۔عمران خان نے ایتھوپیا میں کورونا کی روک تھام کے اقدامات کو سراہا ، دونوں رہنمائوں نے کورونا سے متاثرہ ملکوں کے لیے قرضوں پر ریلیف کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی ، اس موقع پر عمران خان نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا اور ایتھوپین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔