نیب نے بلین ٹری سونامی منصوبے پر6انکوائریوں کی منظوری دیدی

آسڑیلیا سے منگوائے گئے یوکلپٹس کے درخت ماحول دشمن ہیں. رپورٹ

اسلام آباد قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق 6 الگ الگ انکوائریزکی منظوری دے دی گئی ہے. نیب چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ خیبر پختونخواہ میں 4 الگ الگ انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دے دی نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کل 12 انکوائریز کی منظوری دے دی گئی.

نیب نے 7 انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دے دی نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق ایم ڈی پی پی ایل عاصم مرتضی خان کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری خیال رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت کل 40 کروڑ سے درخت لگائے گئے ہیں، جن میں چیڑ (جو پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بکثرت پایا جاتا ہے) کے سب سے زیادہ یعنی 1اعشاریہ 2کروڑ درخت شامل ہیں جو کل لگائے گئے درختوں کا تقریباً 21 فیصد بنتا ہے.ماہرین کے مطابق چیڑ کی اگر مناسب دیکھ بھال کی جائے تو اس کی کامیابی کا تناسب 50 فیصد ہوتا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر حیرت انگیز طور پر آسڑیلیا سے منگوائے گئے یوکلپٹس کے درخت ہیں جس کے 2.66 کروڑ پودے لگائے گئے ہیں جو کل تعداد کا تقریباً 11 فیصد بنتے ہیں. ماہرین کے مطابق یوکلپٹس کی کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے مگر یہ پاکستان اور بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں کے لیے غیر موزوں اور ماحول دشمن درخت ہے دستیاب سرکاری ڈیٹا کے مطابق مقامی طور پر انتہائی کار آمد اور ماحول دوست درخت بیری کا درخت ہے جس سے بیری کا شہد حاصل کیا جاتا ہے اور یہ صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے علاوہ گرم علاقوں کا مقامی درخت ہے.اس کے درختوں کا تناسب صرف 0.7 فیصد ہے اسی طرح مقامی چلغوزہ، املوک، ریٹا اور دیودار جیسے ماحول دوست اورنفع بخش درختوں کے لگائے جانے کا تناسب مجموعی طور پر اڑھائی فیصد بھی نہیں بنتا.