شیخ رشید نے مریم نواز کو آخری وارننگ دے دی

لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے مریم نواز کووارننگ دیتے ہوئے کہا انہوں نے مجھ پر چار بار حملے کیے ، میں نے خبریں بتائیں تو زلزلہ آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نےپارٹی کی کمان سنبھالی لی ہے، نوازشریف کواپنی بیٹی کے سوا کسی پر اعتبار نہیں، ن میں سے ش لیگ نکلے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےجنرل راحیل شریف پربات کی، کیا نوازشریف نےجنرل راحیل شریف کو تعریفی خط نہیں لکھا تھا ، نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی فوج کے خلاف اعلان جنگ کیا، کوئی بھی مسلم لیگی فوج کےخلاف نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جب جسٹس نسیم حسن شاہ اور جسٹس قیوم بیٹھےتھےتوعدالتیں اچھی لگتی تھیں، حکم دیتےتھے اس کواتنی اس کواتنی سزادو، مریم نوازخاتون ہونے کے ناطے ملی رعایتوں کوبھی کھونا چاہتی ہیں، مریم نواز 9 ارب کی ترسیلات کے بارےمیں بتائیں نہ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں انہوں نے این آراو نہیں مانگا، یہ بارگین کررہے تھے، یہ نیب کے قوانین میں 34 ترمیم مانگ رہےتھے، یہ فوجی جوتوں سے نکل کر ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے افسربنے، فوج کےخلاف باتیں اب سجھائی دیتی ہیں، یہ لوگ کیوں خاموش رہے،یہ بارگین کررہے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کےخلاف سازش ہورہی ہے،لندن میں گٹھ جوڑہورہاہے ، یہ لوگ بتائیں مودی سےتنہائی میں کیاباتیں کی، یہ سب کےسامنے مودی سے کیوں نہیں ملتےتھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ ناجائزنہیں ہوسکتی جس سے آپ نے صدارت کاووٹ مانگاہو، پیٹرگلبرٹ سے منسوب دستاویزات پرحسین حقانی نے دستخط کیے، میری سوچ ہےکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت استعفےنہیں دے گی اور بلاول میری محبت ہے وہ استعفیٰ نہیں دے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آرڈی ایس فیل ہونےکےباعث پی ٹی آئی کےارکان بھی ہارے، آپ استعفےدیں ہم الیکشن کرائیں گے، خالی سیٹوں پرالیکشن ہوئےتویہ ٹائیں ٹائیں فش ہوجائیں گے، یہ خوف زدہ ہیں کہ فروری میں عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کےخلاف اور سی پیک کے مخالفین کی تعداد اتنی زیادہ نہیں، مجھے 10 سوالوں کا جواب نہیں دیا، میں ہوتاسزایافتہ مفرور اور بھگوڑے کو تقریر کی اجازت نہیں دیتا۔

نواز کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کوجانےکی اجازت دینےمیں میں شامل تھا، میں اس چیزمیں بھی شامل تھاکہ ان کوواپس لایاجائے، نواز شریف واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے۔

سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مشرف نہ قیدی ہے،نہ سزایافتہ ہے،ایمان دارآدمی تھا، مشرف کےخلاف کوئی 5پیسےکی کرپشن ثابت نہیں کر  سکتا، یہ 4 مہینے بہت اہم ہیں، یہ لوگ بارگین کی کوشش کرتےرہے، یہ لوگ پرلے درجے کے جھوٹے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں مجھ پر4بارحملےکیے، ،میں مریم نوازکووارننگ دیناچاہتاہوں ، میں وہ خبریں بتادوں گاکہ زلزلہ آجائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میری جرات ہے کہ میں اتناکھل کرلوگوں سےبات کرتاہوں، یہ اندھوں کااصطبل ہے،ان لوگوں نے20فروری تک تحریک چلانی ہے ، میں نہیں چاہتا تھا کہ مفرور اور بھگوڑے کے قوم سے خطاب پرپابندی کا قانون ٹوٹے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان میرے پیر بھائی ہیں ان سے کہتاہوں بچو، پہلے انہوں نے آپ کو استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کرو۔