شوپیاں سے ایک لاش برآمد ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

سرینگر  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر کے ضلع شوپیاں سے ایک لاش ملی ہے جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ لا ش ممکنہ طورپر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے اغوا اور قتل کئے جانیوالے بھارتی فوجی کی ہوسکتی ہے جوضلع کے علاقے ڈینگم رتنی پورہ میں ایک باغ سے ملی ہے ۔

ایک پولیس افسر کے مطابق لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ادھر ضلع کپواڑہ کے علاقے چوگل ہندواڑہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ دریں اثناء ضلع کپواڑہ کے علاقے منوان آوورہ میں گزشتہ شب آتشزدگی سے کم سے کم 11دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث تودے گرنے سے سرینگر جموں ہائی وے آج مسلسل چوتھے روز بھی بند ہے۔