مختار احمدوازہ کے خلاف 18جنوری تک پولیس ریمانڈ منظور بھارت مخالف سرگرمیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا

سری نگر : مقبوضہ کشمیر کی عدالت نے جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمدوازہ کے خلاف 18جنوری تک پولیس ریمانڈ منظور کر لیا ہے ۔  مقبوضہ کشمیر پولیس نے  مختار احمدوازہ  اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی)یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ  کے خلاف  بھارت مخالف سرگرمیوں کے الزام  میں مقدمہ درج کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان  کے عسکریت پسندوں سے رابطے ہیں۔پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی)یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ ، جسے این آئی اے کی عدالت نے تین روز قبل ضمانت فراہم کی تھی، کو پیر کے روز جموں کشمیر پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔۔ پولیس نے مختار احمدوازہ   اور پرہ کو جموں کی ایک عدالت کے سامنے پیش کرکے 18جنوری تک ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔این آئی اے  نے گذشتہ برس25نومبر کوحزب المجاہدین کے ساتھ رابطے کے الزام میں پرہ کو گرفتار کیا تھا۔