
حزب اختلاف اپنی لوٹ مار کا تحفظ چاہتی ہے. فیاض الحسن چوہان
اپوزیشن ذاتی مفادات کے لیے سینیٹ میں قانون سازی کی مخالفت کررہی ہے. وزیراطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس
انہوں نے کہاتھا کہ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے؟وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اگلے 3 سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے.نون لیگ نے حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کیاتھا اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت کوعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں مہنگائی اور بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے مشکلات کےعلاوہ کچھ نہیں کیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ دورمیں تاریخ سازترقی ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی ہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک کا مذاق اڑایا اورالزامات لگائے جب کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں تاریخی اقدامات کیے.ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیر ے ختم کیے جبکہ آج بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اورلوگوں کو مہنگی بجلی بھی مل رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی میاں شہباز شریف نے کہا کہ کسی ایک منصوبے میں بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں.