عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے تحفہ

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کو ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن مل گیا، عاصم کو یہ بٹن ان کے یوٹیوب چینل پر 1 لاکھ سبسکرائبرز ہونے پر ملا ہے۔

عاصم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر اس بٹن کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ اس بٹن کو آئے ہوئے کافی دن ہوگئے تھے لیکن اسے شیئر نہیں کیا۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر جلد ہی 10 لاکھ سبسکرائبرز ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اس سے قبل انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں عاصم نے لکھا کہ سال 202 اتنا بھی برا نہیں رہا، اس سال میں نے اپنے 5 گانے بھی ریلیز کیے جن میں ہمراہ، تم تم، سوہنیا، عشقیہ اور سسی شامل ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ انہیں کون سا گانا سب سے زیادہ پسند آیا جس پر مداحوں نے مختلف جوابات دیے۔