بلوچستان: محرم کے جلوس و مجالس میں ماسک کا استعمال لازم قرار

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے محرم الحرام میں کورونا کی روک تھام کے لیے ایس او پیز تشکیل دے دیے۔

کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نےبتایا کہ محرم کے حوالے سے سیکیورٹی کی فول پروف تیاریاں کی ہیں اور ایس او پیز کےتحت حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیسز کی صورتحال دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا ابھی بھی موجود ہے اس لیے مجالس میں ماسک کا استعمال لازم قرار دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے، مجالس، جلوسوں میں بچوں اور بزرگوں کے داخلے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔