سکیورٹی اداروں نے لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

ریلوے اسٹیشن کے قریب کالعدم تنظیم حزب الاحرار کا دہشتگرد گرفتار، دہشتگرد سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ذرائع سی ٹی ڈی

لاہور سکیورٹی اداروں نے لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ریلوے اسٹیشن کے علاقے سے کالعدم تنظیم حزب الاحرار کا دہشتگرد گرفتار کرلیا، دہشتگرد سے ہینڈگرنیڈ، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پرلاہور کے علاقے ریلوے اسٹیشن کے قریب کاروائی کی ہے۔کالعدم تنظیم حزب الاحرار کا دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے، دہشتگرد لاہور میں دہشتگردی کی کاروائی کرنے کی تیاری کررہے تھے، سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشتگرد کے مقام سے بڑی تعداد میں اسلحہ، بارود، اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیے ہیں۔