وقاریونس نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کی حمایت کردی

ساؤتھمپٹن میں پورا میچ ہوتا تو ہمارے باؤلرز مشکلات پیدا کرسکتے تھے: بائولنگ کوچ

لاہور،ساؤتھمپٹن  قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ۔انہوں نے گزشتہ روز آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ بارش سے متاثرہ میچز پر کوئی شکوہ نہیں کر سکتے ،انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنی ہو تو خراب موسم کو ہمیشہ سامنے رکھنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز ڈے نائٹ کھیلنے کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں،اس طر ز کی کرکٹ ابھی بھی تجربات کے مراحل میں ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم تین ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی تجربہ ہے ۔ 48 سالہ وقار یونس نے کہاکہ خراب موسم میں میچ کا مکمل نہ ہونا مایوس کن ہے تاہم 6 دن تک ٹیسٹ میچ جاری رکھنا لمبا ہو جائیگااورمیں اس طرز کی کرکٹ میں زیادہ تبدیلیوں کا حامی نہیں ہو ں ۔ساؤتھمپٹن میں پورا میچ ہوتا تو ہمارے باؤلرز مشکلات پیدا کرسکتے تھے ،اگلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ۔