محمد رضوان نے دوسرے ٹیسٹ میں وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو کوئی اور پاکستانی وکٹ کیپر آج تک نہ کرسکا تھا

’’سینا ممالک‘‘(جنوبی افریقہ، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،انگلینڈ) میں میچ آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے

سائوتھمپٹن  قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو کوئی اور پاکستانی وکٹ کیپر آج تک نہیں کرسکا تھا۔ محمد رضوان نے سائوتھمپٹن ٹیسٹ میں 72 رنز کی شاندار باری کھیل کر پاکستان کو مکمل تباہی سے بچاتے ہوئے ٹیم کا ٹوٹل 236 رنز تک پہنچایا جس کی بدولت انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
یہ کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے ’’سینا ممالک‘‘(جنوبی افریقہ، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،انگلینڈ) میں حاصل کیا جانے والے پہلا میچ آف دی میچ ایوارڈ تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ محمد رضوان کا پہلا ایوارڈ ہے جو کہ پروفیشنل کیریئر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایوارڈ ملنے پرخوشی ہے اگر بارش نہ ہوتی تومیچ اچھا ہوتا۔تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور اب پاکستان کے پاس اب سیریز بچانےکا آخری موقع ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ بھی ساؤتھمپٹن میں شیڈول ہے۔