پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا‘ 24گھنٹوں میں ملک بھر7مریض جاں بحق

صوبے، متعلقہ حکام کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں‘ این سی او سی کا اجلاس

ا سلام آباد وفاقی وزیر اسد عمر نے کوویڈ19 کا پھیلاﺅ روکنے کے تمام اقدامات پر عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبے، متعلقہ حکام کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں‘تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، صوبائی حکام نے ویڈیو لنک پر این سی او سی اجلاس میں شرکت کی.
اجلاس میں محرم کے دوران صحت کے تحفظ کےاقدامات پربریفنگ دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ طویل مشاورت کے بعد گائیڈ لائنز پر مشتمل پلان آف ایکشن ترتیب دیا گیا ہے وفاقی وزیر اسد عمر نے کوویڈ19 کا پھیلاﺅروکنے کے تمام اقدامات پر عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبے متعلقہ حکام کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں. اسد عمر نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں موبائل ٹیسٹنگ کیمپس کا انعقاد اور شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کی اسپاٹ ٹیسٹنگ یقینی بنائی جائے، حکمت عملی کے تحت ملک میں27 ٹارگٹڈ لاک ڈاﺅن ہیں‘وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کارروائی، جرمانوں سمیت تمام اقدامات کیے جائیں، ملک بھر میں ماسک اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ٹی ٹی کیو کے تحت ملک بھر میں 27 ٹارگٹڈ لاک ڈاﺅن جاری ہیں.دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے7مریض جاں بحق ہوئے‘ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان برقرار ہے ایک دن میں 7ہلاکتیں اور48افراد میں کرونا وائرس مثبت پایا گیا. این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک6ہزار175مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، گزشتہ روز ملک بھر میں22448 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے48نئے کیسز سامنے آئے.ملک میں کورونا کےفعال کیسز کی تعداد 13953ہے، اب تک مجموعی طور پر2لاکھ 89ہزار215 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور تاحال2لاکھ69ہزار087کورونامریض صحت یاب ہوچکے ہیںسندھ میں اب تک 1 لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیسز جبکہ پنجاب میں95ہزار447، خیبرپختونخوا میں 35ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے. اسلام آباد میں 15ہزار 390 کورونا کیسز، گلگت بلتستان میں2502، بلوچستان میں اب تک 12 ہزار 295 کیسز سامنے آئے، جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 2ہزار184 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں سے سندھ میں2322، پنجاب میں2ہزار182 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں.خیبر پختونخوامیں1239، اسلام آباد میں 173 مریض جاں جبکہ بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں61 مریضوں کاانتقال ہوچکا ہے آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 60 مریض جاں بحق ہو چکے ہیںاس کے علاوہ ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1307 مریض داخل ہیں اور کورونا کے137 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں.