لاہور: سنگ دل باپ نے6 ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار دیا
ملزم کا بیوی سے جھگڑا ہوا، ملزم نے طیش میں آکر لخت جگر کو دیوار کے ساتھ دے مارا، بچہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم نوید کو گرفتار کرلیا
لاہور لاہور میں سنگ دل باپ نے6 ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار دیا، ملزم کا بیوی سے جھگڑا ہوا، ملزم نے طیش میں آکر لخت جگر کو دیوار کے ساتھ دے مارا، بچہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نادر آباد میں گھریلو جھگڑے پر سنگ دل باپ نے6 ماہ لخت جگر کو دیوار کے ساتھ پٹخ کر قتل کردیا۔
ملز، نوید کا اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو معاملات اور بیوی کے کردار پر شک کی بناء پر جھگڑا ہوا۔ اس دوران ملزم طیش میں آگیا اور اپنے چھ ماہ کے بیٹے فیضان کو دیوار کے ساتھ دے مارا۔ جس پر معصوم بچے کی حالت غیر ہوگئی۔ بچے کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے ماں کی مدعیت میں باپ کیخلاف بچے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم نوید کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا ، اسی وجہ سے دونوں میں جھگڑا ہوا۔